صیہونی حکام کی تشویش بڑھی، اعتراف کیا اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے
اسرائیل میں سیاسی بحران کے دوران صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایک بار پھر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اندر سے کمزور، زخمی اور کئی ٹکڑے ہو چکا ہے۔
بنی گینٹز نے کہا کہ جس طرح سے باہری خطروں سے اسرائیل کو بچانا چاہئے اسی طرح موجودہ وقت میں اندر سے بھی اسرائیل کی سیکورٹی بہت ضروری ہے اور بحران کو بڑھنے سے روکنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں اسرائیل کی داخلی صورتحال کے بارے میں بہت زیادہ تشویش پیدا ہوگئی ہے اور امید ہے کہ نئی حکومت میں سیکورٹی سے متعلق موضوعات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی دو حریف پارٹیوں نے اتحاد بنانے پر اتفاق کر لیا ہے اور اگر یہ دونوں پارٹیاں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو نیتن یاہو اسرائیل کے اقتدار سے دور ہو جائیں گے اور میڈیا کا کہنا ہے کہ اقتصادی بد عنوانی کے کیسز کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کا زیادہ امکان ہے۔