Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کا اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کرنے کا مطالبہ

ایران نے اکاؤ تنظیم اور شکاگو معاہدے کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ و ایران کی شہری ہوابازی کی بنیادی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کی مذمت کریں

 سحرنیوز/ایران: بدھ کو  بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم ICAO کے اجلاس میں، تنظیم میں ایران کے نمائندے  مجید اخلاقی نے کہا کہ ہمیں آج ہمیں ہوابازی کو خیر و صلاح کی قوت کے طور پر دوبارہ تسلیم کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ امر اس بات کا متقاضی ہے کہ یہ تنظیم شکا گو کنوینشن کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات انجام دے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مواخذے کو یقینی بنائے۔

ٹیگس