Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 2 نے دنیا کو دھمکیوں کی قیمت یاد دلائی: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران نے واضح کیا ہے کہ وعدہ صادق 2 دنیا کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ اب ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی  نے آپریشن وعدہ صادق 2 کی سالگرہ پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے  کہ دنیا کے لئے  آپریشن وعدہ صادق 2 کا پیغام یہ تھا کہ اب دھمکیوں کی قیمت نہ چکانے کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا-

 اس پیغام میں آپریشن وعدہ صادق 2 کے شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن صرف دشمن کی جارحیت کا دنداں شکن جواب ہی نہیں تھا بلکہ اس پیغام کا حامل بھی تھا کہ بغیر قیمت چکائے دھمکیوں کا دور ختم ہوگیا اور ہرجارحیت کا پشیمان کردینے والا جواب دیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2 استقامتی محاذ کے لیڈران اور کمانڈروں، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ، شہید جنرل نیلفروشان اوراستقامتی محاذ کے دیگر شہدا کے خون کے جواب میں انجام دیا گیا اور آس آپریشن نے غاصب صیہونی حکومت کا سارا بھرم خاک میں ملادیا۔  

 پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن شہید جنرل محمد باقری، شہید جنرل حسین سلامی، شہید جنرل امیر علی حاجی زادہ اور شہید  جنرل محمد باقری کی ہدایت اور کمان میں انجام دیا گیا اور اس آپریشن نے صیہونی حکومت کو مبہوت اور اس کے حامیوں بالخصوص وائٹ ہاؤ‎س کے دہشت گرد حکام پر ایران اور ایرانیوں کی طاقت و توانائی ثابت کردی۔

 سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2   صیہونی دشمن کے لئے اس کے جرائم کی سنگین سزا کا مصداق بھی تھا اور بھیڑیا صفت صیہونی حکام نیز دنیا والوں کے لئے اس واضح پیغام کا حامل بھی تھا کہ  بغیر قیمت چکائے دھمکیوں کا زمانہ گزرچگا اور ہر جارحیت کا پشیمان کردینے والا جواب دیا جاے گا۔  

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آپریشن وعدہ صادق 2 کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں لبنان کے استقامتی محاذ کے جاویدانی شہدا اور ایران کے شہدائے اقتدار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی اقدار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ کی امنگوں نیز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ ہدایات پر باقی رہنے کے عہد کی تجدید کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں خبردار  کیا ہے کہ دشمن کیمپ نے  جارحانہ غلطی کا ارتکاب کیا تو جواب اب تک انجام دی جانے والی سبھی جوابی کارروائیوں سے کہیں زیادہ سنگین ہوگا جو اس جعلی حکومت کو اس کے  جہنم موعود سے نزدیک تر کردے گا۔

ٹیگس