الصمود بحری کاروان آزادی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردانہ اقدام ہے : ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الصمود بحری کاروان آزادی پر اسرائیلی حملے کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے -
سحرنیوز/ایران: "اسماعیل بقائی" نے صیہونی حکومت کی جانب سے الصمود بحری کاروان آزادی پر دوبارہ حملے اور غزہ کے مظلوم عوام کے حامیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لئے مختلف ممالک کے عوامی کارکنوں اور گروہوں کے انسانی اقدام کو سراہتے ہوئے، صیہونی حکومت کے حملے کو بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردی قرار دیا۔
"اسماعیل بقائی" نے غزہ میں جاری نسلی صفائی اور بے گناہ عوام کے قتلِ عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایک بار پھر تمام حکومتوں کی قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کی یاد دہانی کرائی کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور مجرموں کا مواخذہ کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔