Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • کانگو، دہشت گردوں کے ہاتھو دسیوں افراد کا بہیمانہ قتل عام

افریقی ملک کانگو میں سرگرم سفاک دہشت گردوں نے دسیوں بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو قتل کر دیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جو داعش سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں پر قبضے کو لے کر حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں روز مرہ کا معمول ہیں۔

ٹیگس