ایک خاتون نے دس بچوں کو جنم دیا
جنوبی افریقا کی ایک خاتون کے ہاں بیک وقت دس بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی سینتیس سالہ خاتون سیتھول نے بیک وقت دس بچوں کو جنم دیا جن میں سات بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق سبھی بچے بلطف خدا حیات ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے تاہم ان کی صحت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کے صحتمند ہو جانے تک انہیں چند ماہ کے لیے اِنکیوبیٹر پر رکھا جائے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ اگر افریقی خاتون کے بچے زندہ بچ گئے تو وہ ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی-
واضح رہے کہ اس سے قبل افریقی ملک مالی کی پچیس سالہ خاتون حلیمہ سیسی نے پانچ مئی کو افریقی ملک مراکش میں بیک وقت نو بچوں کو جنم دیا جن میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں شامل تھی۔ دوہزار نو میں بھی ایک امریکی خاتون نادیہ سلیمان کے یہاں آٹھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔