Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ، جی سیون اجلاس کے موقع پر تحفظ ماحولیات کے کارکنوں کا احتجاج

جی سیون کے سربراہی اجلاس کے موقع تحفظ ماحولیات کے کارکنان میدان میں آگئے۔

 دنیا کے 7 امیر ترین صنعتی ممالک کے گروپ (جی سیون) کا اجلاس جمعہ کے روز برطانیہ میں شروع ہوا، جس کے اختتام پر ترقی پذیر اور اقتصادی لحاظ سے کمزور ممالک کو کورونا وائرس کی ایک ارب خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس برطانیہ کے دور دراز جنوب مغربی علاقے کورن وال میں ہو رہا ہے۔ یہ 2 سال بعد ہونے والی ان رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے۔

اجلاس کے دوران عالمی رہنما اس موضوع پر بات چیت کریں گے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کورونا ویکسین کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کس طرح کی جائے۔اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن پہلی بار  اس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہونے والے جی سیون کے اجلاس کے موقع پر تحفظ ماحولیات کے کارکنوں نے پلاسٹک سے بڑھنے والی آلودگی کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ساحلوں پر پلاسٹک کے کچرے کی بہتات اور اس کے باعث آبی مخلوقات کی تباہی کے مسئلے کو مختلف اور انوکھے انداز  میں اجاگر کیا۔

 

ٹیگس