Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے لئے غیر ملکی  پروازیں شروع

پاکستان اور فرانس سے ایران کے لئے آنے والی پروازیں بحال ہوگئي ہیں۔

پاکستان اور فرانس سے ایران کے لئے آنے والی پروازیں بحال ہوگئي ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور فرانس کی کمرشل پروازوں کی ایران آمد و رفت پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے ایران کی شہری ہوابازی کے ادارے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت صحت کے حکم کے مطابق کورونا پروٹوکول کے تحت ہوائی سفر کے لئے عاید امیگریشن پالیسی کے تحت پاکستان اور فرانس کا نام خاص ملکوں کی فہرست سے نکالدیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور فرانس سے ایران کے لئے پروازیں پیر کے روز سے  شروع ہوگئيں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ فرانس سے آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوائے جانے کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا۔

 

 

ٹیگس