امریکہ میں سنگین معاشی مسائل کے باعث دن دہاڑے چوریوں کا بازار گرم
Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
نسلی بھید بھاؤ اور غربت و تنگدستی کا شکار امریکہ میں مقیم ایک طبقہ اپنی ضروریات پورا کرنے کے لئے دن دہاڑے چوری کرنے سے بھی نہیں کتراتا اور حتی وہ اس کام کے لئے اپنی جان کو خطرے میں بھی ڈال دیتا ہے۔ کیلیفورنیا اور سین فرانسسکو سمیت امریکہ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکوں کے کنارے بے گھر اور بے روزگار افراد کی بڑھتی تعداد ایک اجتماعی بحرانی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دن دہاڑے چوری کے واقعات بھی امریکہ میں مسلح وارداتوں کی مانند روز کا ایک معمول بنتے جا رہے ہیں۔