اسرائیل، بن گورین ایئرپورٹ کے قریب شدید آتشزدگی
Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ نے جمعرات کو بن گورین ایئرپورٹ کے پاس آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں کے دوران تل ابیب سے 15 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع بنی آترات علاقے میں دوسری بار آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
اسرائیل کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بھی بتایا کہ آگ اتنی خطرناک تھی کہ بن گورین ایئرپورٹ کے آس پاس کی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا اور اسی لئے آگ پر کنٹرل کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیموں کو جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔
صیہونی میڈیا نے آتشزدگی کے سبب کے بارے میں کچھ نہيں بتایا ہے۔
واضح رہے کہ بن گورین اسرائیل کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے حساس علاقوں میں گزشتہ مہینوں میں کئی بار آگ لگ چکی ہے تاہم صیہونی حکام اس بارے میں وضاحت نہیں کرتے۔