Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  •  سابق امریکی وزیر جنگ زندگی کی جنگ ہار گیا

ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق پر امریکہ نے جنگ مسلط کی تھی۔

امریکہ کے سابق وزیر جنگ ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیرجنگ تھے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ  پہلی مرتبہ 1975 سے1977 تک اوردوسری مرتبہ 2001 سے 2006 تک امریکہ کے وزیر جنگ کے عہدے پر فائز رہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق  پر امریکہ نے جنگ مسلط کی اورعراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹیگس