Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 17 ہلاک

فلپائن کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق اس ملک کا ایک فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے میں 92 فوجی اہلکار سوار تھے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی پورٹ کے مطابق سی ون تھرٹی(سی۱۳۰) فوجی طیارے نے فلپائن کے وقت کے مطابق آج  صبح ساڑھے گیارہ بجے جبکہ تہران کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے اس ملک کے جنوبی صوبے سولو سے اڑان بھری اور صوبہ سولو کے جولو جزیرے میں لینڈنگ کے موقع پر حادثے کا شکار ہوا۔ فوجی طیارے سے اب تک 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگس