Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran

کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے دریافت ہونے کے بعد مسلسل کلیساؤں پر حملے ہو رہے ہیں اور اب در متعدد کلیساؤں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

کینیڈا کے مختلف شہروں میں، چرچوں کی نگرانی میں چلنے والے بورڈنگ اسکولوں میں مقامی بچوں کی کئی اجتماعی قبروں کے انکشاف کے بعد، متعدد کلیساؤں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

قدیم بورڈنگ اسکولوں کے احاطے سے سیکڑوں کمسن بچوں کی قبریں ملنے کے واقعات نے یکم جولائی کو ہونے والی کینیڈا کے قومی دن کی تقریبات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سال ملک کے مختلف شہروں میں، کینیڈا کے قومی دن کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس دن کو ان واقعات پر غور فکر کا دن قرار دیا ہے۔

کینیڈا کے ذرائع ابلاغ نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران، تین بار اجتماعی قبروں کے انکشاف کی خبریں جاری کی ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد مقامی ںژاد کے بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔

ٹیگس