ایران کی خواتین کی قومی والیبیال ٹیم عالمی رینکنگ میں 9 درجہ اوپر آگئی
Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
ایران کی خواتین کی قومی والیبال ٹیم کرغیزستان اور تاجکستان کی ٹیموں کو شکست دے کر عالمی رینکنگ میں نو درجہ اوپر آگئی۔
سحرنیوز/ایران: مرکزی ایشیا کے خواتین کے والیبال مقابلوں میں ایران کی خواتین کی قومی وا لیبال ٹیم نے کرغیزستان اور تاجکستان کو شکست دے کر والیبال کی عالمی فیڈریشن کی رینکنگ میں مزید 14 اعشاریہ 39 پوائنٹس حاصل کرلئے
اس رپورٹ کے مطابق ایران کی خواتین کی قومی والیبال ٹیم عالمی رینکنگ میں 63 اعشاریہ 05 پوائنٹس کے ساتھ 9 درجہ اوپر اٹھ کر ترپنویں نمبر پر پہنچ گئی ۔