پاکستان نے ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے پر ںظرثانی کی منظوری دے دی ہے
Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ دو طرفہ بارٹر ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی کے لئے اپنے ملک کی وزارت تجارت کے مجوزہ مسودہ کو پاس کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ آج وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔
اس میٹنگ میں ملک کے پیٹرولیئم، سرمایہ کاری اور نجکاری کے وزرا نیزوزیر اعظم پاکستان کے خصوصی مشیر نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کے شرکا نے ایران کے ساتھ دو طرفہ بارٹر ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی مسودے کو منظوری دی ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ، تین ملکوں، ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کا قانون 2022 میں نافذ العمل ہوا تھا۔