امریکا، بلڈنگ سانحے میں 20 سے 34 صیہونی لاپتہ+ ویڈیو
صیہونی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں بلڈنگ کرنے کے سانحے میں دبنے والے 20 مقبوضہ فلسطین کے باشندے ہیں۔
امریکی ذرائع نے جمعرات کی صبح 6 بجے گرین ویچ ٹائم کے مطابق فلوریڈا ریاست میں نامعلوم اسباب کی وجہ سے ایک رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کی خبر دی جس میں دسیوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔
صیہونی ٹی وی چینل آئی -24 کے مطابق میامی میں اسرائیلی قونصلیٹ جنرل ماور الباز نے اس واقعے کے بعد کہا کہ لاپتہ ہونے والوں میں 20 اسرائیلی تھے جو امریکا میں مقیم تھے۔ ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں بری خبر کا خوف ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ عبری زبان کے کچھ ذرائع جیسے یدیعوت احارنوت نے پیر کے روز رپورٹ میں بتایا تھا کہ لاپتہ ہونے والوں میں 34 اسرائیلی ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق اس سانحے کے بعد 55 اپارٹمینٹ مسمار کر دیئے گئے۔ اس عمارت سے دسیوں افراد کو خالی کرانے کے باوجود 51 سے 99 افراد کی صورتحال ابھی بھی واضح نہيں ہے۔