برطانیہ، کھیل کی آڑ میں سیاہ فاموں پر نسلی حملے+ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
اتوار کی رات اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر یورو-2020 کا فائنل میچ جیت لیا اور چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
اٹلی کے خلاف یورو-2020 کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کی شکست، نسل پرستی کا سبب بن گئی اور ميچ کے بعد سیاہ فام شہریوں کے خلاف شدید نسلی حملے ہوئے۔
لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اٹلی نے میزبان انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں پنالٹی شوٹ آوٹ سے شکست دے دی اور خطاب اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلے میں برطانیہ کی شکست کی ساری ذمہ داری سیاہ فام کھلاڑیوں پر عائد کر دی گئی اس کی وجہ یہ تھی کہ برطانیہ کے تین سیاہ فام کھلاڑیوں نے اپنے پنالٹی شوٹ کو ضائع کر دیا جس کے بعد شائقین نے سیاہ فام شہریوں پر شدید نسلی حملے کئے اور لندن کی سڑکوں پر نسلی امتیاز کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔