Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • نیپال، شیر بہادر دیوبا ایک بار پھر وزیرا‏عظم بن گئے

نیپال، صدر بیدیا دیوی بھنڈاری نے کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا سے وزارت عظمیٰ کا حلف لے لیا۔

نیپال کی عدالت کے حکم پر صدر بیدیا دیوی بھنڈاری نے کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا سے وزارت عظمیٰ کا حلف لے لیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔ صدر بیدیا دیوی بھنڈاری نے 72 سالہ شیر بہادر کو خصوصی اختیارات کے تحت عہدے پر فائز کیا ہے۔

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے سیاسی بحران کے شکار وزیر اعظم شرما اولی کی جانب سے 21 مئی کو پارلیمان تحلیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا تھا۔ شرما اولی ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے،جس کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے وزیر اعظم کو حلف برداری کے بعد ایک ماہ کے اندر ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔

 واضح رہے کہ شیر بہادر دیویا اس سے قبل 1995 ء سے 1997ء، 2001 ء سے 2002ء، 2004ء سے 2005 ء اور 2017 ء سے 2018 ء تک ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

 

ٹیگس