Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran

ایک سال کی تاخیر کے بعد ٹوکیو اولمپک کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور افتتاح کے ایک دلچسپ حصے نے ناظرین کی توجہ مبذول کی۔

اولمپک کھیلوں کے پروگرام کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا جاپان کے شہنشا نارا ہیٹو  نے باضابطہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران کورونا وبا کا شکار ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تقریب میں کورونا کے باعث ایتھلیٹ کو درپیش مشکلات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔

کورونا کی وبا کے باعث ٹوکیو اولمپک ایک سال کی تاخیر سے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک میں دنیا کے ایک سو سات ملکوں کے تیرہ سو کھلاڑی آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والے مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ 

ٹیگس