روس میں ورلڈ ملٹری اورین ٹیشن کوئز مقابلوں کا آغاز، ایران بھی شریک
ماسکو میں روس کے ساتھ ایران، ویتنام، لاؤس، چین،، بیلا روس، اور آرمینیا کی شرکت سے دو ہزار اکیس کے اورین ٹیشن کوئز بین الاقوامی مقابلوں کے پہلے دور کا آغاز ہو گیا۔
ورلڈ ملٹری اورین ٹیشن کوئز مقابلوں میں ایران کی مسلح افواج کی اسٹاف کمیٹی اور محکمہ پولیس کی الگ الگ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے۔ مقابلوں کے آغاز کے موقع پر ایرانی ٹیموں کے سربراہ کرنل محمد زوار کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں ایران کی مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تین شعبوں میں ایران بھی ان مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چونتیس شعبوں میں روس دو ہزار اکیس کے ورلڈ ملٹری گیمز کا آغاز پیر کے روز ہوا ہے اور یہ مقابلے آئندہ دو ہفتوں تک میزبان ملک کی حیثیت سے روس اور اسی طرح ایران، چین، بیلاروس، قزاقستان، صربیہ، قطر، ہندوستان، الجزائر، ویتنام، ازبکستان اور آرمینیا میں جاری رہیں گے۔