افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری
Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے زلمی خلیل زاد نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران دسیوں امریکیوں سمیت ڈھائی سو غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔
پندرہ اگست کو افغانستان کے اقتدار پر طالبان گروہ کا کنٹرول ہو جانے کے بعد سے اس ملک سے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شہریوں منجملہ امریکی و جرمن نیز دو نیشلٹی کے حامل افغان شہریوں کو بیرون ملک منتقل کیا جا چکا ہے۔