Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا دورہ افغانستان

پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے افغانستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اس ملک کا دورہ کیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس دورے میں افغانستان میں انسانی ضروریات اور پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

افغانستان میں طالبان نے کئی ماہ قبل اس ملک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کیا تھا اور پھر دارالحکومت کابل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں جنگ و بدامنی و عدم استحکام کی بنا پر صورت حال مکمل طور پر بحرانی بنی ہوئی ہے اور طالبان کی سختیوں سے خائف ہو کے افغان شہری اپنا گھربار چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس