Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی طالبان سے ملاقات

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک بیان کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل میں طالبان قیادت کے سینئر ارکان، اقوام متحدہ کے شراکت داروں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور مریضوں سے ملاقات کی۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے دورے نے ہمیں خود افغان عوام کی فوری ضروریات کا مشاہدہ کرنے اور اسٹیک ہولڈرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا تاکہ ہمارے صحت کے ردعمل کو فوری طور پر بڑھایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اختلافات کو دور کرنے اور حل کرنے کے لیے تعمیری بات چیت میں مصروف ہیں جو ہمیں کئی دہائیوں کے تنازعات سے متاثر ہونے والے لاکھوں بے گناہ افغانوں کے لیے اپنا جان بچانے کا کام جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اعلی سطحی وفد نے ایسے میں افغانستان کا دورہ کیا کہ جب حکومت کی جانب سے 15 سے 17 سال کے افراد کو ویکسین لگانے کے اعلان کے بعد نو عمروں کی جانب سے بہت سست ردِ عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بڑی تعداد میں بالغان بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے سے گریزاں ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ڈھائی کروڑ سے بھی کم افراد ایسے ہیں جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ساڑھے 5 کروڑ سے زائد افراد ایسے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین کی صرف ایک خوراک حاصل کی ہے ۔

ٹیگس