امریکی انسانی حقوق پر ایک نظر+ کارٹون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i394110-امریکی_انسانی_حقوق_پر_ایک_نظر_کارٹون
میکسیکو کی سرحد پر امریکا کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ جو غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا اس پر پوری دنیا میں رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی انسانی حقوق پر ایک نظر+ کارٹون

میکسیکو کی سرحد پر امریکا کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ جو غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا اس پر پوری دنیا میں رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ رد عمل اتنا شدید تھا کہ وائٹ ہاوس کے ترجمان کو بیان دینا  پڑا۔ گزشتہ منگل کو امریکا کے گھوڑے پر سوار بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر ہائٹی کے پناہ گزینوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک کیا ہے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فرانس پرس نے ویڈیو جاری کیا ہے جس میں امریکا کے بارڈر سیکورٹی کے اہلکار پناہ گزینوں کے ساتھ مار پیٹ کر رہے ہیں۔