پاکستان نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی جبکہ جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار اکیس کے سپر بارہ میں منگل کو دو میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا ۔منگل کو دبئی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر بارہ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تینتالیس رن بنائے اور ویسٹ انڈیز کو ایک سو چوالیس رن کا ہدف دیا۔ ایون لوئس نے سب سے زیادہ چھپن رن اور ان کے بعد کیرون پولارڈ نے چھبیس رن بنائے ۔
جنوبی افریقہ کے گیندباز، ڈیون پریٹوریئس نے تین اور مہاراج نے دو وکٹ لئے جبکہ اینرک نوکیا اور کگیسورباڈا نے ایک ایک وکٹ لیا۔جنوبی افریقا نے جوابی بلے بازی میں انیسویں اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرام نصف سنچری پوری کرکے اور رسی ویندر تینتالیس رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار اکیس کے سپر بارہ میں منگل کو دوسرا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
پاور پلے کے آخری اوور میں بابراعظم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو باؤلنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا جنہوں نے 17 رنز بنائے۔
پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حارث رؤف کو چھکا لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ اوورز میں 28 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر بھی وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز بنا سکی۔
چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائے۔
عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا کیونکہ پاکستان کو 31 گیندوں پر فتح کے لیے 48 رنز درکار تھے۔
لیکن اس مرحلے پر شعیب ملک اور آصف علی نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
آصف علی نے 12 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
حارث رؤف کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔