Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • جوہری توانائی کا آلودگی سے پاک ہونا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے، گروسی

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جوہری توانائی کا آلودگی سے پاک ہونا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے یورو نیوز سے گفتگو میں یورپی یونین میں جاری اس بحث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی انرجی آلودگی سے پاک ہے یا نہیں، کہا ہے کہ اس  بحث  میں حقائق کو مد نظر رکھنے  کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوہری توانائی، اس لئے صاف اور آلودگی سے پاک انرجی ہے کہ اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پھیلاؤ نہیں ہوتا۔ رافائل گروسی نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی بدولت ہی دسیوں لاکھ گیگا ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ماحولیات میں منتقلی کی روک تھام ہوتی ہے۔

ان کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ  بلجیئم کی حفظان صحت کی اعلی کونسل نے پیر کے روز اپنے ایک انتباہ کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ماحولیات، حفظان صحت کے اصول اور پائیدار ترقی کے بنیادی نقطہ نظر سے ایٹمی توانائی، بلجیئم کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔ بلجیئم کی اس کونسل نے اپنے ملک کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ بلجیئم کے ایٹمی ری ایکٹر ہمیشہ کے لئے بند کردے۔ اس کونسل نے ملک میں المناک جوہری حادثات کے رونما ہونے کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

 

ٹیگس