Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات انتہائی ضروری ہیں : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹینوگوترش نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر معاہدہ نہایت اہم ہے

سحرنیوز/دنیا:   ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات بے حد ضروری ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے بات چیت اس لیے اہم ہے تاکہ ایسے ممکنہ بحران سے بچا جا سکے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

گوترش نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ان کے مطابق دوسرے مرحلے کا مطلب اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دو ریاستی حل کو کمزور کرنے کی اسرائیلی کوششوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیاں تعمیر کرنے، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے، ان کی بے دخلی اور آبادکاروں کے تشدد کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

گوترش نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا نہایت اہم اقدام ہے۔

 

ٹیگس