پاناما سٹی میں فائرنگ،11افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i395415-پاناما_سٹی_میں_فائرنگ_11افراد_ہلاک_و_زخمی
پاناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۴ Asia/Tehran
  • پاناما سٹی میں فائرنگ،11افراد ہلاک و زخمی

پاناما سٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاناما کے شہر سانٹا آنا کے ایک نائٹ کلب میں رونما ہوا۔

پانامہ کے پولیس کمشنر ریکورٹے ڈی لا ایسپاڈا نے ٹویٹ کیا کہ ایسپاسیو پنامہ نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعہ میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کار اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔