Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • بن گورین ایئرپورٹ کی بجلی غل، کیا اسرائیل پر سائبر حملہ ہوا ہے؟

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع بن گورین ایئرپورٹ کی بجلی پوری طرح غل ہوگئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے صیہونی ایئرپورٹ بن گورین کی بجلی پوری طرح غل ہونے کی خبر دی ہے۔

ابھی تک اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ ایسی حالت ہے کہ گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بھی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے کی بجلی کٹ گئی تھی۔

صیہونی میڈیا نے بھی معمول کے مطابق دعوی کیا کہ بجلی سپلائی میں کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ نہيں ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، اشدود، عکیفا، حیفا، نتانیا، رحوفوت اور بعض علاقوں میں بجلی کی کٹوتی ہوئی ہے۔

ٹیگس