Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • فٹبالرز کی آواز غزہ کے لیے: اسرائیلی کلبوں کی بین الاقوامی شرکت روکی جائے

فٹ بال کے اڑتالیس نامور کھلاڑیوں نے یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز UEFA کے نام ایک بیان پر دستخط کیے ہیں جس میں اسرائیلی کلبوں اور ٹیموں کی بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹس میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے

سحرنیوز/دنیا:  بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بیان پر دستخط کرنے والوں کی اکثریت جو کہ فٹ بال کے پیشہ ور کھلاڑی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے اور کھیل میں احترام، سلامتی اور امن کے اصولوں کو پامال کرتی ہے۔
کھلاڑیوں نے بیان کے آخر میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی متحد آواز ہیں، جو کھیل میں انصاف، مساوات اور انسانیت کے لیے کھڑے ہیں۔
ٹائمز اخبار نے اس سے قبل باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی اکثریت نے یونین میں صیہونی حکومت کی رکنیت معطل کرنے کی حمایت کی تھی۔
ان ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے اس سے قبل بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) اور یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) سے بین الاقوامی مقابلوں میں صیہونی حکومت کی ٹیم کی شرکت کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ درخواست غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی روشنی میں کی گئی ہے۔

ٹیگس