اصولوں پر قائم رہتے ہوئے امن کی تلاش: حماس کا پیغام
تحریک حماس نے کہا ہے کہ وہ اپنے قومی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے جنگ بندی کے لئے تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سنیئر رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ غزہ جنگ پوری طرح بند ہونا چاہئے اور غاصب فوجیوں کو اس علاقے سے باہر نکلنا چاہئے -
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے قومی اصولوں اور اہداف سے پیچھے ہٹے بغیر جنگ بندی کے لئے تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں ، غاصبوں کے مقابلے میں ہماری استقامت جائز اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے -
بدران نے مزید کہا کہ استقامت کے جوان، معمولی ہتھیاروں سے مجرموں کے جدید ترین ہتھیاروں کا مقابلہ کر رہے ہیں-
وائٹ ہاؤس نےصیہونی وزیراعظم نتن یاہوکے ساتھ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے کچھ گھنٹے بعد ایک بیان میں غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی صدرنے بیس شقوں پر مشتمل متن کو شائع کیا اور دعوی کیا کہ اگر فریقین نے اس منصوبے کو تسلیم کر لیا تو یہ فوری جنگ بندی پر منتج ہوگا-