Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا

اسرائیل فوج نے چھاؤنی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افسران کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق صیہونی فوج نے اس واقعے کے بارے میں بتایا ہے کہ، ایک فوجی اہلکار نے اپنے دو افسروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

اس سے پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ نے، اریحا کے قریب واقع فوجی چھاونی میں فائرنگ اور دو فوجی افسران کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

بدھ کی رات، نقب کے مکینوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا تھا۔ گزشتہ دنوں، نقب کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے جھڑپوں میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے تھے اور ایک فوجی گاڑی کو مظاہرین نے آگ لگا دی تھی۔

ٹیگس