Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء پر افسوس نہیں: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ بیس سال بعد وہاں سے نکلنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔
مسٹر بائیڈن نے اپنی صدارت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر ہفتہ وار خرچ کے باوجود وہاں کسی، پرامن حل کی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے  کہا سوال یہ ہے کہ کیا میں افغانستان میں ہر ہفتے اتنی رقم خرچ کرنا جاری رکھ سکتا ہوں؟
امریکی صدر نے کہا،  بیس سال بعد افغانستان سے آسانی سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور میں نے جو کیا اس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔
امریکی صدر نے افغانستان سے انخلا کے دوران فوجیوں کے جان گنوانے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

 

ٹیگس