Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • وہ اپنے جنہیں امریکہ نے بھلا دیا...

افغانستان سے امریکہ کے انخلا اور افغانستان میں واشنگٹن کے لئے کام کرنے والوں کو بسانے کے وعدے کو تقریباً دو سال کا عرصہ ہو رہا ہے لیکن افغان پنان گزیں، بدستور البانیہ میں حیران اور پریشان گھوم رہے ہيں۔

سحر نیوز/ دنیا: افغانستان سے بے عزت ہوکر امریکہ کے انخلا کو تقریباً دو سال کا وقت ہو رہا ہے، اب بھی سیکڑوں افغان شہری جن میں زیادہ تر امریکی فوجیوں کے لئے کام کرنے والے تھے، کابل چھوڑنے کے بعد بدستور البانیہ میں امریکہ سمیت کسی تیسرے ملک میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔

البانیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ان افغان باشندوں کے منزل مقصود کی جانب منتقلی کے عمل کے طولانی ہونے کے بارے میں کہا کہ اگر افغان شہری اس ملک میں کام تلاش کر سکتے ہیں تو وہ اپنے ملک میں ان کے طولانی وقت تک رہائش کی مخالفت نہیں کریں گے۔

البانیہ نیٹو کا ایک رکن ملک ہے جس نے شروعات میں افغان شہریوں کو ایک سال تک پناہ دینے پر اتفاق کیا تھا لیکن ویزا عمل کے طولانی ہونے کی وجہ سے یہ ملک افغانیوں کو طویل عرصے تک پناہ دینے کو تیار ہو گیا تھا۔

ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ سے افغانیوں نے گزشتہ سال "ہم فراموش کر دیئے گئے" سلوگن کے ساتھ مظاہرے کئے تھے اور واشنگٹن سے منتقلی کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس