Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran

روس کی وزارت خارجہ نے فلپائن میں ملک کے سفارتخانے میں آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

ابھی تک یہ پتہ نہيں چل سکا کہ یہ واقعہ کیسے رونما ہوا۔ ابھی تک اس حادثے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 

فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں واقع روس کے سفارتخانے میں آگ لگی جس کی تصدیق روس کی وزارت خارجہ نے کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جمعے کے روز یہ واقعہ پیش گیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتخانے کی عمارت میں شدید آگ لگ گئی جبکہ فائربریگیڈ کی ٹیم فورا ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہيں ہو سکا۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ٹیگس