Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • سابق امریکی صدر پر آرکائیوز چرانے کا الزام

امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر سے 15 سوٹ کیس واپس منگوا رہا ہے جو ٹرمپ غیر قانونی طور پر اس وقت اپنے ساتھ لے کر چلے گئے تھے جب وہ وائٹ ہاوس چھوڑ رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس میں شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی جانب سے ٹرمپ کو ارسال کئے گئے خطوط بھی شامل ہیں۔

قانونی عمل یہ تھا کہ ٹرمپ اپنی مدت ختم ہونے پر یہ سارے ریکارڈ اور یادگاریں، حوالے کر دیتے جس میں سابق صدر باراک اوباما کے خطوط بھی شامل تھے۔

یہ ساری چیزیں نیشنل آرکائیوز میں جمع کرانی تھیں لیکن ٹرمپ یہ سارا سامان پام بیچ میں واقع اپنے گھر لے کر چلے گئے تھے۔

نیشنل آرکائیوز کے عہدیدار ڈیوڈ پیرئر نے کہا کہ ادارہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی سارے دستاویزات اور یادگاریں، ان کی صحیح جگہ پر پہنچائے اور تقریبا ایک سال گزر گیا ہے تاہم ہمیں اب تک یہ ساری چیزیں نہيں ملی ہیں۔

امریکا میں واٹر گیٹ اسکینڈل کے بعد قانون بن گیا تھا کہ صدر کی ساری سرگرمیوں کے ریکارڈ محفوظ رکھے جائیں گے۔ اس قانون کی پابندی سارے سربراہوں نے کی تاہم ٹرمپ نے اس قانون پر توجہ نہیں دی۔

 

ٹیگس