یورپ کے علاوہ پوری دنیا نے امریکی اقدامات کی مذمت کی ہے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ کے علاوہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے کیریبین خطے میں امریکہ کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہاکہ” تقریباً تمام ممالک نے کیریبین کے خطے میں امریکہ کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے، سوائے یورپی ممالک کے، جنہوں نے خاموشی اور احتیاط کا راستہ اختیار کیا ہے۔“
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی بحریہ کی حالیہ کارروائیوں اور پینٹاگون کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جنگ پسندانہ قرار دیا۔ انہوں نے کیریبین علاقے میں عام شہریوں کی کشتیوں پر بغیر کسی تفتیش یا عدالتی کارروائی کے کیے گئے غیرقانونی حملوں کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ امریکہ زمینی کارروائیوں کے منصوبے بھی رکھتا ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے موجودہ توازن کے فریم ورک میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو کمزور کر سکتے ہیں۔
روسی وزیرِ خارجہ نے یوکرین جنگ اور یورپی ممالک کے رویے کے سلسلے میں کہا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ یورپی حکمتِ عملی کا مرکز یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کو یوکرین کے مسئلے پر یورپی نقطۂ نظر اپنانے پر قائل کیا جائے۔“
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کا مقصد یہ ہے کہ ”ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو اپنے ساتھ ملا لیا جائے اور وائٹ ہاؤس کو یوکرین بحران کے حل کے لیے کسی تعمیری ایجنڈے پر عمل کرنے سے روکا جائے۔“