Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

رومانیہ کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رومانیہ کا یہ ہیلی کاپٹر بلیک سی میں لاپتہ ہوجانے والے  میگ اکیس جنگی طیارے کو تلاش کرنے کے مشن پر تھا رومانیہ کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق آئی آئی آر تین سو تیس پوما ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے حادثہ کا شکار ہونے سے پہلے اطلاع دی تھی کہ موسم شدید خراب ہے اور وہ ہیلی پیڈ پر اترنا چاہتا ہے لیکن اترنے سے پہلے ہی مذکورہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

   بلیک سی یا بحیرہ اسود  میں لاپتہ ہونے والے میگ اکیس طیارے کا بھی ابھی کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ بعض میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ طیارہ بلیک سی میں یوکرین سے تقریبا پچھتر کلومیٹر دور لاپتہ ہوا ہے جہاں گذشتہ ہفتے سے ماسکو اور کی ایف کے درمیان جنگ ہو رہی ہے

ٹیگس