یوکرین کا دعوی، روس نے 5 ریلوے اسٹیشنز تباہ کر دیئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i404527-یوکرین_کا_دعوی_روس_نے_5_ریلوے_اسٹیشنز_تباہ_کر_دیئے
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کا دعوی، روس نے 5 ریلوے اسٹیشنز تباہ کر دیئے

یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔

یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔  یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔