Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ کا کوئی فاتح نہیں: اقوام متحدہ

یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل ہوچکے ہیں اور روس کی مشرقی ڈونباس کے علاقے میں پیشرفت جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ میں فتح حاصل کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ میں کسی بھی فریق کو فتح حاصل نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر شدہ کوآرڈینیٹر امین آود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روز گزر گئے مگر ہم نے صرف گھر ٹوٹے، انسانی زندگیاں ضائع ہوتے اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوتے دیکھے کیوں کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں یوکرین میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب شہری بے گھر ہوچکے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

ٹیگس