امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i406471-امریکی_جنگی_طیارہ_گر_کر_تباہ_پائلٹ_ہلاک
امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا جنگی طیارہ کیلی فورنیا کی کاؤنٹی سین برنارڈینو کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ صحرائی علاقے میں گرا۔ حادثے میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

یہ طیارہ FA-18E Super Hornet ماڈل کا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔