اسرائیلی میں کئی جگہوں پر آگ، حکام خاموش+ ویڈیوز
مقبوضہ علاقے کے شمال میں واقع لکڑی کے کارخانے اور ایک فوجی کینٹین میں آگ لگ گئی۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں لکڑی کے کارخانے میں آج بدھ کی صبح آگ لگ گئی جبکہ منگل کی شام اسرائیلی فوج کی ایک کینٹین میں آگ لگی تھی ۔
عرب- 48 نیوز ویب سائٹ کے مطابق فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے وادی عارہ نامی سڑک بند ہوگئی اور امدادی کارکنوں نے آگ کو آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت محنت کی۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو ٹیم نے آگ لگنے سے اٹھنے والے گہرے دھویں کے باعث اور آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کے گھروں کو خالی کرا لیا۔
عرب- 48 نے یہ بھی بتایا کہ امدادی کارکنوں کو فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی اور وہ آگ بجھانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
آگ اتنی وسیع تھی کہ فائر فائٹرز نے اسے قریبی گھروں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں گھنٹوں لگا دیئے۔