Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • بیروت میں شہیدِ مقاومت کی پہلی برسی،

بیروت اور لبنان کے دیگر شہروں میں دسیوں ہزار افراد کی موجودگی میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ اور مقاومتی رہنماؤں کی پہلی برسی منائی گئی۔

 سحرنیوز/عالم اسلام: بیروت اور لبنان کے دیگر شہروں میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی پہلی برسی بھرپور انداز میں منائیگئی۔

 "المنار" کے مطابق، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں واقع شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر عوام کی بڑی تعداد سید مقاومت اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوۓ۔

تقریبات میں شریک افراد "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے لگا کر اپنی وفاداری اور جذبۂ مقاومت کا اظہار کیا۔

حزب اللہ کے زیر اہتمام برسی کی تقریبات گذشتہ دن مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوئیں۔

تقریبات کے دوران حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خطاب کیا، جبکہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے وقت یعنی شام 6:21 بجے پورے لبنان میں ان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ضاحیہ جنوبی بیروت میں شہید ہوئے تھے۔

ٹیگس