Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک بہانہ تراشتے رہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار تھے: صدر مملکت

صدر مسعود پزشکیان نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے اسنیپ بیک کو فعال نہ ہونے کے لیے آئی اے ای اے کو دسترسی دینے کی شرط رکھی تھی جسے ہم نے اپنے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبول بھی کیا۔

 سحرنیوز/ایران:  جنرل اسمبلی اور دورہ نیویارک سے وطن واپس لوٹنے کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یورپ سے ایران کے یورینیم کے ذخائر اور اس کے لیے ضمانت فراہم کرنے کے لیے تیاری کا بھی اعلان کیا لیکن یہ سب یورپ کی بہانہ بازی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے گفتگو کرنے کے بعد، یورپی فریق مشورہ کرنے کی بات کرتے تھے لیکن اگلی ملاقات میں دوسرے بہانے تراشنے میں مصروف ہوجاتے تھے۔

صدر مملکت نے زور دیکر کہا کہ ایران ایک باصلاحیت اور دولتمند ملک ہے اور یہ بات کسی بھی رو سے درست نہیں کہ ہمارے دشمن ہمیں شکست دے سکتے ہیں۔

ٹیگس