Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

میکسیکو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی ساخت کا بلک ہاوک ہیلی کاپٹر صوبہ سیناوا کے ساحلی شہر  "لوس موچیس" Los Mochis  میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس