Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج سنائی دی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج سنائی دی ۔

میکولایف کے میئر نے شہر پر ان جدید حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر کے بیچوں بیچ کئی شدید دھماکے ہوئے ہیں، البتہ انہوں نے ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی اور مالی نقصانات کا ذکر نہیں کیا۔

یوکرین کے خلاف روس کی تابڑتوڑ گولہ باری
 
دوسری جانب سے خبری ذرائع نے یوکرین کے شمال مشرق میں واقع شہر خارکیف میں بھی تین شدید دھماکوں کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر میں خطرے کے آلارم بجنے لگے۔ ابھی تک ان دھماکوں کے ممکنہ نقصانات سے متعلق کوئی خبر منتشر نہیں ہوئی ہے۔

در ایں اثنا یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یوکرین کے جنوب میں خرسون کے علاقے میں روس کے ۹۳ فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ٹیگس