کینیڈا میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i408914-کینیڈا_میں_فائرنگ_سے_متعدد_افراد_ہلاک_و_زخمی
کینیڈا میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

کینیڈا میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

کینیڈا کے صوبے بریتیش کلمبیا کے شہر وینکوور کے نواحی علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اور مرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔