روس نے ایک دن میں یوکرین کے 13 ڈرونز تباہ کئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i409158-روس_نے_ایک_دن_میں_یوکرین_کے_13_ڈرونز_تباہ_کئے
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک دن میں یوکرین کے 13 ڈرونز تباہ کئے گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • روس نے ایک دن میں یوکرین کے 13 ڈرونز تباہ کئے

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک دن میں یوکرین کے 13 ڈرونز تباہ کئے گئے ہیں۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک دن میں  13 ڈرونز کو تباہ کئے جانے کے علاوہ صوبے زاپوریژیای میں جدید ترین ہتھیار، ٹینک اور امریکہ کے دو Howitzer M-777  توپخانے بھی تباہ کئے۔

 اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ روس نے یوکرین کے صوبے اودسا کے اوساتوو علاقے میں امریکہ کے اینٹی ایر میزائل سسٹم هارپون (Harpoon)  کو بھی تباہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ سے عالمی سطح پر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا اور روس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور نیٹو کی جانب سے مداخلت کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ کے شعلے مزید بھڑک سکتے ہیں۔