امریکہ، جِم میں فائرنگ، ایک ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i409312-امریکہ_جِم_میں_فائرنگ_ایک_ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں سین اینٹونیو شہر کی ایک جِم میں فائرنگ سے کم از کم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ، جِم میں فائرنگ، ایک ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں سین اینٹونیو شہر کی ایک جِم میں فائرنگ سے کم از کم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سین اینٹونیو شہر کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ایک جِم کے اندر پیش آیا جس میں ایک شخص کے سر پر گولی لگی۔

ابھی تک حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں اور نہ ہی اس فائرنگ کے پیچھے چھپے اُس کے محرکات کے بارے میں کوئی خبر موصول ہوئی ہے۔

امریکہ میں مسلحانہ جھڑپوں کے اعداد و شمار کا موازنہ اگر دنیا کے دیگر ممالک سے کیا جائے تو سبھی ممالک امریکہ سے نیچے نظر آتے ہیں۔ اس ملک میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات کی شرح دیگر ممالک سے زیادہ ہے اور باوجود اس کے کہ امریکہ میں دنیا کی کل پانچ فیصد آبادی رہائش پذیر ہے مگر دنیا میں پیش آنے والے قتل عام کے واقعات میں سے اکتیس فیصد امریکہ میں رونما ہوتے ہیں۔