Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کی علامات طویل عرصے تک باقی رہتی ہیں، تحقیق

جدید سائنسی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہر آٹھ مریضوں میں سے ایک شخص میں بیماری کی علامات طویل عرصے تک موجود رہتی ہیں۔

یہ تحقیق معروف عالمی طبی جریدے ہفت روز لنسٹ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعض مریضوں میں طویل عرصے تک پائی جانے والی علامات کو فہرست وار بیان کیا گیا ہے۔
پیٹ میں درد، سانس کی مشکلات، سینے اور پٹھوں میں درد، مزہ اور بو کا محسوس نہ ہونا، ہاتھ  اور پاوں میں سنسناہٹ اور جھرجھری آنا، گلے میں درد، آواز کا بیٹھنا یا نزلے کا احساس، ہاتھ اور پاوں میں بھار ی پن اور انتہائی نقاہت کا احساس ان علامتوں میں شامل ہیں۔
تحقیقات انجام دینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علامات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے تین سے پانچ ماہ بعد تک تقریبا بارہ اعشاریہ سات فی صد مریضوں کے جسم میں باقی رہتی ہیں۔

ٹیگس